22/01/2010
 
 
   
 
 
  بالی وڈ ریویو ( کار تھک کالنگ کارتھک)
 

بالی وڈ ریویو ( کار تھک کالنگ کارتھک)

بالی وڈ کی نئی فلم ” کارتھک کالنگ کارتھک “ ایک سٹائلش تھرلر ہے جس کا پلاٹ نہایت مختلف انداز میں لکھا گیا ہے ، فلم کی کہانی زند گی کا ایک نیا رخ پیش کرتی ہے ۔ فلم کی کاسٹ فرحان اختر اور دپیکا پڈکون کی پر مشتمل ہے جو آج کے نوجوانوں کے پسندید ہ ہیں۔ فلم کے ہدایتکار وجے لالوانی ہیں۔ کہانی کے مطابق کارتھک ( فرحان ) ایک شریف النفس انسان ہے جس کی زندگی اس کے باس ( رام کپور) اور دفترکے ساتھیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ۔جبکہ اس کا مالک مکان بھی اس کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں د یتا ۔

کا رتھک اپنے دفتر کی سب سے خوبصورت لڑکی شونالی مکھر جی ( دپیکا ) سے پیار کرتا ہے جو شاید یہ جانتی بھی نہیں کہ وہ وہاں کام کرتا ہے۔کارتھک کو ہمیشہ سے ایک خوفناک خواب آتا ہے جس میں وہ محسوس کرتا ہے کہ اپنے بڑے بھائی کے کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہے۔ اس اذیت سے بچنے کے لیے وہ نفسیات کے ڈاکٹر سے بھی رجوع کرتا ہے لیکن اس کو ذہنی سکون نہیں ملتا ۔ ایک دن تمام برے حالات سے تنگ آکر کارتھک خودکشی کا فیصلہ کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ نیند کی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے لگتا ہے تو فون کی گھنٹی بجتی ہے ۔ اسے ایک مانوس آواز سنائی دیتی ہے جس کے تحت لائن کی دوسری طرف بھی کارتھک ہے۔ پہلے تو اس کو بالکل یقین نہیں آتا اور وہ فون کمپنی سے معلوم کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ آیا کوئی کال آئی تھی یا نہیں ، لیکن وہاں سے بھی نفی میں جواب آتا ہے۔ اگلے دن ایک دفعہ پھر صبح پانچ بجے گھنٹی بجتی ہے تو دوسری طرف سے بولنے والا شخص خود کارتھک ہے، وہ اس کی زندگی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس کو چند ہدایات پرعمل کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ ان پر عمل کرتے ہی کارتھک کی زندگی بدل جاتی ہے ، یہ فون اس کو روزانہ صبح پانچ بجے آتا ہے یوں کارتھک کو ایک رہنما مل جا تا ہے ۔ اس کو اپنے بدمعاش باس سے آزادی مل جاتی ہے جبکہ اپنی کمپنی میں اس کو ترقی دے دی جاتی ہے۔کچھ عرصے میں شونالی بھی اس کی جانب متو جہ ہوکر اس سے محبت کا اقرار کر لیتی ہے۔ اس حیران کن کال میں ایک بات بار بار دہرائی جاتی ہے کہ وہ اس کال کے بارے میں کسی کو نہ بتائے لیکن کارتھک کسی کمزور لمحے میں یہ بات شونالی کو بتا دیتا ہے جو اس کو یہ فون سننے سے منع کردیتی ہے ۔ یہاں سے کارتھک کئی مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے جس کا کوئی حل اس کو نہیں سوجھتا۔ فلم میں دونوں اداکاروں نے بہترین پرفارمنس دی ہے جبکہ اس کی موسیقی بھی بہت پسند کی جارہی ہے۔

ہالی وڈ ریوو (ڈ ئیر جان)

ہالی وڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈئیر جان “ رومانٹک ڈرامہ ہے، جس کے ہدایتکار لیسے ہالسٹرام ہیں۔ یہ فلم اسی نام کے ایک مقبول ناول سے ماخوذ ہے۔ فلم میں محبت کی کہانی کو جنگ کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے جس کی بدولت پلاٹ کو کافی حد تک منفرد آئیڈیا کہا جاسکتا ہے۔ فلم کے مرکزی ستاروں میں چینگ ٹاٹم اور ایمنڈا سئے فیلڈ شامل ہیں۔ کہانی ایک پر اثر واقعہ سے شروع ہوتی ہے جس میں ایک نوجوان فوجی جان ( چینگ) میدان جنگ میں زخمی حالت میں گراہے اور اس کو اپنی گذشتہ زندگی منظر بہ منظر یاد آ تی ہے۔ جب اچانک اس کو ایک واقعہ یاد آتا ہے جس میں چھٹیوں کے دوران اس کی ملاقات ایک کالج سٹوڈنٹ سوانا کرٹس سے ہوئی تھی۔ یہ سوچ اس کے چہرے پر مسکان کھلا دیتی ہے۔ یہ ملاقات بہار کے موسم میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک دوسرے کی چاہت میں کھو گئے تھے۔ دھیرے دھیرے وہ ایک دوسرے کے خاندان کے بھی قریب آتے چلے جاتے ہیں۔ یہاں سے سوانا کو پتہ چلتا ہے کہ جان کے والد سکے جمع کرنے کے بے حد شوقین ہیں۔ لیکن جب وہ جان کو بتاتی ہے کہ اس کے والد ایک خاص قسم کی بیماری کا شکار ہیں تو وہ غصے میں آجاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ سوانا نے اس کے والد کو پاگل خبطی کہا ہے۔ ان کی لڑائی ایک بدصورت موڑ لے لیتی ہے جس پر جان اس سے معافی مانگتا ہے اور وہ دونوں جان کی چھٹی کا آخری دن ایک ساتھ گزارتے ہیں جس کے اگلے دن جان ڈیوٹی پر واپس چلا جاتا ہے اور ان کے پیار کا رشتہ خطوط کے ذریعے قائم رہتا ہے۔ جان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد ہی فوج سے ریٹائرمنٹ لے کر اپنی محبوبہ کے پاس واپس چلا جائے لیکن نو گیارہ کے واقعات کے بعد وہ جنگ اور اپنے پیار کے درمیان بٹ جاتا ہے۔ اس کے بعد کی کہانی انسانی جذبوں کو ایک نئے نہج پر لے جاتی ہے جو نہایت پر اثر ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر نے اپنی فلم کے تمام اداکاروں کو اپنے کرداروں کے ساتھ آزادی کے ساتھ انصاف کرنے کا موقع دیا ہے جس سے فلم اپنا تاثر بھرپور انداز میں قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جبکہ یہ کردار زندگی کی تکالیف کا شکار ضرور ہیں لیکن زندگی سے نالاں ہیں اور نہ ہی بے حد جذباتی انداز میں تمام حالات و واقعات کو پرکھتے ہیں۔ فلم کی کہانی کہیں یکسانیت اور غم کا شکار نہیں ہوتی۔ فلم میں ایک خامی ضرور موجود ہے اور وہ یہ کہ اس میں بہت سارے واقعات ایک دوسرے میں گڈمڈ ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جس کے باعث فلم اپنے اختتام تک اس قدر جوابات نہیں دیتی جتنے سوالات وہ چھوڑ جاتی ہے۔ مجموعی طور پر اس فلم کو ایک اچھی کاوش کہا جاسکتا ہے جس میں ہدایتکار نے کئی نئے تجربات کیے ہیں۔

 
  تبصرہ
امیل
نام
جگھ
تبصرہ
 
 
 
   
C O N T E N T S مکمل فہرست
کورسٹوری رپورٹ
انٹرنیشنل شخصیت
نقطہ نظر سروے
آرٹ سپورٹس
فیشن خواتین کارنر
ھالی ووڈ بالی ووڈ
انفوسائنس فلم ریویو
کارٹون ہفتہ رفتہ
ان باکس اشتہار
اداریہ اشتہار 1
   
 
  Terms & Conditions   Disclaimer   Archive