03/09/2010
 
 
   
 
 
  گلابی جاڑوں میں فیشن کے دلکش رنگ۔۔۔
 

گلابی جاڑوں میں فیشن کے دلکش رنگ۔۔۔

مو سم سرما کی سہانی صبحیں اب دھوپ کی تمازت سے پلکوں کو بوجھل اور دل کو طمانیت بخش رہی ہیں۔ رنگ برنگ پھول باغوںمیں اپنی بہاریں بکھیرنے لگے ہیں جن کی دھیمی مہک ہو ا کے سنگ اپنی آمد کا اعلان کر تے ہیں۔ بھاری سوئیٹر اتر رہے ہیں اور ان کی جگہ نرم گرم کپڑے اپنے منفرد اور خوبصورت رنگوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ دن کے وقت زیادہ تر ہلکے اور شوخ رنگ کے ملبوسات استعمال کیے جاتے ہیں جس کے ساتھ نفاست سے کیا میک اپ شخصیت کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ اس موسم میںرنگ برنگے اور جاذب نظر ڈیزائن کے لباس موسم کی شد ت سے بچانے کے علاوہ شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔ جدید سٹائل کوذہن میں رکھتے ہوئے صاحب انداز افراد اپنی منفرد ادا کے ساتھ سب کے درمیان نمایاں نظر آتے ہیں۔ اب سٹائلش اور منفرد نظر آنے کی خواہش نت نئے رحجانات کو جنم دے رہی ہے جو رفتہ رفتہ ہمارے معاشرے میں قبولیت کی سند پا رہے ہیں۔ مشرقی پہناوے بھی اب مغربی اور جدید طریقے سے تیار کیے جاتے ہیں جن کو ڈئیزائنرز خصوصی طور پر تیار کرتے ہیں۔اچھے لائف سٹائل کو اپنانے کے لیے اچھا لباس پہننا بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ لباس شخصیت کا آئینہ دار کہلاتا ہے۔



 
  تبصرہ
امیل
نام
جگھ
تبصرہ
 
 
 
   
C O N T E N T S مکمل فہرست
کورسٹوری نیشنل
کالم رپورٹ
انٹرویو فیچر
خصوصی کالم شاعری
فیشن ھالی ووڈ
بک ریویو میوزک
آرٹ انفوسائنس
خواتین کارنر فلم ریویو
اداریہ کارٹون
ہفتہ رفتہ ان باکس
نقطہ نظر اشتہار
بالی ووڈ
   
 
  Terms & Conditions   Disclaimer   Archive