29/01/2010
رابطہ کیجئیے
ہم شہری کے بارے میں
خریدار بنئیے
ویب سائٹ کے بارے میں
کورسٹوری
افغانستان،طالبان اور مفاہمت
افغانستان کے حوالے سے 28 جنوری کو ہونے والی ”لندن کانفرنس“ جوں جوں نزدیک آتی جا رہی ہے، افغانستان کے افق پر ہونے والی نئی پیش رفت اور طالبان کو افغان معاشرے، فی الحقیقت حکومتی بندوبست میں شامل کرنے کے حوالے سے امریکا اور اتحادی ممالک کے اتفاق کی صورت بھی واضح ہوتی جا رہی ہے۔ ...
مزید
امریکی وزیر دفاع کا دورہ پاکستان
21 جنوری کو امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری یا کسی حد تک تلخی واضح ہو چکی تھی۔ اس کی وجہ رابرٹ گیٹس کا پاکستان کے دو روزہ دورے سے پہلے ہندوستان کا تین روزہ دورہ تھا، جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور بری فوج کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔...
مزید
نیشنل
این آر او پر تفصیلی فیصلہ
درپیش صورت حال کا بھرپور جائزہ لینے اور مستقبل قریب کے امکانات کا ادراک کر لینے کے بعد حکمرانوں نے یہ عندیہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی طور عدلیہ سے اُلجھاؤ کا راستہ اختیار نہیں کریں گے بلکہ اس کے برعکس وہ حتی الامکان عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے ان کی روبہ عملی کو ممکن بنائیں گے...
مزید
این آر او:پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 17 رکنی بنچ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) کے خلاف تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے 16 دسمبر 2009ء کو مختصر فیصلے میں این آر او کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں این آر او کو امتیازی اور غیر اسلامی قانون قرار دیا اور کہا کہ ملک میں کوئی قانون ایسا نہیں بنایا جا سکتا جو بدعنوانی پر مبنی ہو...
مزید
رپورٹ
یوسف رضا گیلانی اور شہباز شریف ملاقات
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان حال ہی میں ایک ملاقات ہوئی ہے جو خالصتاً ایک سیاسی ملاقات تھی۔ یہ ملاقات محض دو حکومتی عہدیداروں کا اجلاس نہیں تھا بلکہ اس میں ملک کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں یعنی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نواز) کا تجدید عہد تھا کہ وہ جمہوریت کی خاطر اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھیں گے۔...
مزید
برف پگھل گئی
بلدیاتی نظام تمام تر اختلافات کے باوجود اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سندھ میں آئندہ بلدیاتی نظام پر متحدہ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم امور پر اتفاق ہو چکا ہے تاہم کئی امور پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ اس شرط پر 1979ء کا بلدیاتی نظام نافذ کرنے کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہو چکی ہے کہ کراچی میں محکمہ پولیس، تعلیم اور محکمہ ریونیو کو میئر کے ماتحت کیا جائے...
مزید
لائٹ ہاﺅس بم دھماکہ میں جنداللہ کے دہشت گرد ملوث
یوم عاشور کے موقع پر کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد تحقیقاتی اداروں کی متضاد رپورٹوں کے باعث لوگوں کے دلوں میں شکوک و شبہات نے جنم لیا۔ کراچی میںانوسٹی گیشن کے ادارے نئی نئی کہانیاں بنتے نظر آئے۔ کراچی میں کیپٹل سٹی پولیس افسر وسیم احمد نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو رپورٹ پیش کی کہ...
مزید
ٹیپو ٹرکاں والا کا قتل
لاہور کی گینگ وار کے ایک مرکزی کردار عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کو بدھ کی رات دبئی سے پاکستان واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اسے ہزاروں افراد کی موجودگی میں اتوار کے دن نانا خلیفہ عبدالطیف کے اکھاڑے میں سپرد خاک کیا گیا...
مزید
کمسن شازیہ کا قتل
لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی ایڈووکیٹ چودھری محمد نعیم کے گھر کام کرنے والی 12سالہ ملازمہ شازیہ مالکوں کے مبینہ تشدد کے باعث ہلاک ہو گئی۔ ڈیفنس پولیس نے 12 سالہ شازیہ پر مبینہ تشدد کے الزام میں چھ افراد پر مقدمہ درج کر دیا ہے...
مزید
انڈس ریور ڈے
صوبہ سندھ میں قوم پرست و حکمران سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے 24 جنوری کو انڈس ریور ڈے منایا گیا اور سندھ بھر میں مختلف مقامات پر دریائے سندھ کے کناروں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دریا سے اظہار محبت کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں دریا میں ڈالیں۔...
مزید
پاکستان فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے لیے صدرِ پاکستان کی یقین دہانی
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد یونائیٹڈ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ بلاشبہ فلمی وفد کی صدر مملکت کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ انہوں نے لاہور میں اپنے قیام کے دوران 7 رکنی فلمی وفد کو حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا...
مزید
خضدار میں سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ کی ایف سی پر تنقید
وفاقی حکومت نے جب ”آغاز ِحقوقِ بلوچستان پیکیج“ کا اعلان کیا تو صوبے کی دائیں اور بائیں بازو کی بیشتر سیاسی جماعتوں نے یکایک یہ کہہ کر پیکیج کو مسترد کر دیا کہ انہیں حکومت اور اس سے بڑھ کر ملک کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی نیت پر شک ہے اور انہیں لگتا ہے کہ چند نادیدہ قوتیں، جو بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں...
مزید
نیٹو کو تیل سپلائی کرنے کے ٹھیکوں پر تصادم
افغانستان میں طالبان کے خلاف جنگ کرنے والی امریکہ اور اس کی اتحادی نیٹو افواج کو کراچی سے قندھار تک تیل کی سپلائی کرنے کے لیے آئل ٹینکرز مالکان کو دیے جانیوالے ٹھیکوں میں اہم حکومتی عہدیداروں کی مداخلت کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں نیٹو کو آئل سپلائی کا ٹھیکہ ایک ہم اور پیچیدہ معاملہ بن چکا ہے...
مزید
انٹرنیشنل
مسئلہ فلسطین .... مذاکرات میں تعطل برقرار
امریکی صدر باراک اوباما کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی سینیٹر جارج مچل کا مشرق وسطیٰ کا دورہ بغیر کسی مثبت پیش رفت کے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس دورے کا اہم ترین مقصد اسرائیل فلسطین مسئلے کے پُرامن حل کے لیے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنا تھا مگر اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی...
مزید
انٹرویو
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سکردو کیمپس کے لیے درکار فنڈ بھی میں خود فراہم کر رہا ہوں
سید مہدی شاہ سکردو کے محلہ سکہ میدان میں4 مارچ 1954ءکو پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پرائمری سکول سکہ میدان سے حاصل کی۔ میٹرک ہائی سکول نمبر 1 سکردو اور بوائز ڈگری کالج سکردو سے ایف ۔اے پاس کیا ۔ دوران تعلیم کالج میں طلبا یونین سے منسلک ہوگئے اور 1973ء میں کالج یونین کے صدر بن گئے۔...
مزید
پاکستان میں ہر چوتھا شخص ڈپریشن کا شکار
پاکستان میں دماغی امراض کے سب سے قدیم اور بڑے ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کی سربراہ ڈاکٹر نصرت حبیب رانا کا شمار اُن ماہر ین نفسیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی اسی شعبے کے نام وقف کردی ہے۔انہوں نے ہفت روزہ”ہم شہری“ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں ۵۲ فیصد لوگ یعنی ہر چوتھا شخص کسی نہ کسی قسم کے ذہنی دباﺅ کا شکار ہے...
مزید
نقطہ نظر
وسعت نظارہ کا انتظار
غیرمتوازن سماج میں سیاسی اور سماجی تجزیات سائنسی تحقیق اور اشاریوں کی بجائے خواہشات، خدشات، اندازوں اور تعصب پر مبنی ہوتے ہیں جو عوام کی سوچ اور آرا کو متعین و مستحسن کرنے کی نسبت منتشر الخیال بنانے اور متعصب کر دینے کا موجب بنتے ہیں۔ غیر متوازن سماج میں استدلال اور عقلیت پسندی کی جگہ جذبات اور نعرہ بازی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ ...
مزید
فیشن
سادہ پیراہن جو دلکش بھی ہیں۔
شادی کی تقریب میں دلہن کی سہیلیوں کے لیے مایوں، مہندی اور بارات کے دن لباس، میک اپ اور زیورات کے انتخاب میں سادگی کا رجحان کچھ احتیاط کا تقاضا بھی کرتا ہے۔ ضروری نہیں کہ شادی کے خاص رسمی ملبوسات کے روایتی رنگوں پر اصرار کیا جائے۔ شخصیت کی مناسبت اور رنگت کے اعتبار سے نئے تجربات بھی کیے جا سکتے ہیں۔...
مزید
بالی ووڈ
کامیاب اور یادگار فلموں کا انتظار
نیا برس ابھی تک بالی وڈ کے لیے کوئی نیک شگون نہیں لاسکا ۔ جنوری میںریلیز ہونے والی کئی فلمیں ، جن سے شائقین اور فلمی پنڈتوں کو بے حد امیدیں وابستہ تھیں یکے بعد دیگرے فلاپ ہوتی چلی گئیں۔وجوہات کچھ بھی ہوں ، لیکن اچھی تفریح کا دلداہ شائق بالی وڈ سے بے حد امیدیں وابستہ رکھتا ہے۔...
مزید
ھالی ووڈ
دنیا کے سب سے حسین چہرے
حسن کسی نہ کسی صو رت میں ہمیشہ سے سراہا جاتا رہا ہے ۔ کبھی مورتیوں اور کبھی مجسموں کے ذریعے عورت کے لازوال حسن کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورکبھی پینٹنگز اور کبھی کیمرے کے ذریعے دنیا کی حسین خواتین کو دنیا کے سامنے سٹائل کے ساتھ پیش کیا گیا ۔ جو شے آنکھ کو بھلی لگ جا ئے وہ حسن ہے...
مزید
آرٹ
کچھ صورت گر خوابوں کے
گزشتہ ہفتے الحمراءآرٹ گیلری میں پانچ خواتین آرٹسٹ نے مل کر منی ایچر آرٹ کے حوالے سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش آویزاں کی۔ وزیر ثقافت اور امور نوجوانان پنجاب تنویر الاسلام نے اس نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ اس نمائش کے شرکاءاسباح افضال، ربابہ حیدر، عامرہ خالد، ثنا محمود اور ثنا عبید نے پنجاب یونیورسٹی اور نیشنل کالج آرٹ...
مزید
فیچر
پنجاب حکومت اور بس مالکان کا تنازع
اربن ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتِ پنجاب نے ٹرانسپورٹروں کے لیے منظور شدہ سبسڈی کے واجبات ادا نہ کیے تو مالی دباؤ کے تحت پنجاب کی اکثر ٹرانسپورٹ کمپنیاں بند ہوجائیں گی۔ ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ عوام کو سستے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نہ صرف2006ء2007ء، 2008ء اور2009ء کی روکی گئی سبسڈی فوراً ادا کی جائے...
مزید
سپورٹس
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ستارہ عروج کی جانب گامزن
کھیل کے میدان میں مردوں کو بہت پذیرائی حاصل ہوتی رہی ہے لیکن خواتین نے جہاں ہر میدان میں اپنی شناخت اور صلاحیت تسلیم کروائی ہے، اب وہ کھیل کے میدان میں بھی اپنی جگہ بنانے میں مصروف ہیں۔ ویسے تو لڑکیاں بچپن سے ہی اپنے بھائیوں کے ہمراہ مختلف کھیل کھیلتی ہیں۔ بعد میں سکول اور کالجز میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اپنے کالجز کا نام روشن کرتی ہیں...
مزید
خوشی ملی تو یہ عالم تھا بد حواسی کا
بالآخر پاکستانی نوجوان ٹیم نے کرکٹ شائقین کیلئے خوشی کا کچھ سامان تو پیداکر دیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری یوتھ ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوانوں نے پہلے کوارٹر فائنل میں گذشتہ چیمپیئن اور عزیز از جان رقیب ملک ہندوستان کی ٹیم کو ہرایا اور بعد میں سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔ اس طرح پاکستانی ٹیم اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی...
مزید
خواتین کارنر
فریکلز سے چھٹکارے کے چند اہم طریقے
شفاف اور چمکتی ہوئی جلد ہر خاتون کی خواہش ہو تی ہے لیکن کیا کیا جا ئے سخت آب وہوا اورسورج کی تیز شعاعوں کا جو جلد کی رعنا ئی اور لچک کو ختم کیے دیتی ہیں اور اسے بدرنگ اور بے رونق بنا دیتی ہیں۔ہمارے ہاں موسم چونکہ زیادہ عرصہ تمازت بھرا رہتا ہے اس لیے اس کے جلد پر مضرا ثرات بھی زیادہ ہوتے ہیں...
مزید
فلم ریویو
فلم ریویو( بک آف الی)
ہالی وڈ کی ریلیز ہونے والی یہ نئی فلم تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور ہے جس میں مستقبل کی ایک ہولناک لیکن دلچسپ تصویر دکھائی گئی ہے۔ یہ فلم ہالی وڈ کے ایک نئے سفر کا سلسلہ ہے، جس میں فلموں کو افسانوی رنگ دیا گیا ہے۔” بک آف الی“ امریکہ کے تناظر میں فلمائی گئی ہے جو ایک طویل جنگ کے بعد تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ دنیا اپنے اختتام کے قریب ہے...
مزید
C O N T E N T S
مکمل فہرست
کورسٹوری
نیشنل
رپورٹ
انٹرنیشنل
انٹرویو
نقطہ نظر
فیشن
بالی ووڈ
ھالی ووڈ
آرٹ
فیچر
سپورٹس
خواتین کارنر
انفوسائنس
فلم ریویو
اداریہ
ہفتہ رفتہ
کارٹون
ان باکس
اشتہار
اشتہار 2
Terms & Conditions
Disclaimer
Archive