12/03/2010
رابطہ کیجئیے
ہم شہری کے بارے میں
خریدار بنئیے
ویب سائٹ کے بارے میں
کورسٹوری
پولیس، سیاستدان اور جرائم
یکم مارچ کو ضلع چنیوٹ کے تھانہ بھوانہ کی پولیس نے چاول چوری کرنے کے شبہ میں پکڑے گئے افراد کوسرعام برہنہ کر کے ان پر روایتی انداز میں تشدد کیا جس کا ویڈیو کلپ تقریباً تمام ٹی وی چینلز دو روزتک دکھاتے رہے اور پاکستان بھر کے لوگوں میں پولیس تشدد کے حوالے سے ایک بحث چھڑ گئی اور پھر جلد ہی ختم بھی ہو گئی...
مزید
عوام پرپولیس تشدد کب تک؟
پولیس کا محکمہ ہمیشہ سے ہی اپنے پرتشدد رویے کے باعث خوف و دہشت کی علامت رہا ہے۔ دورانِ تفتیش اس قدر ظالمانہ اور سفاکانہ طریقے اختیار کیے جاتے ہیں کہ جن کے ذکر سے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ ان میں چھتر مارنا، ڈانگ پھیرنا، چھت سے لٹکانے کے مختلف طریقے...
مزید
نیشنل
غیر موثر حکمت عملیوں نے عوام کو مشکلات میں پھنسا دیا
دو برسوں کی سنگین ترین مشکلات و مسائل کا سامنا کرنے کے بعد اب حکمران اچھے حالات کی آمد کا مژدہ سنانے لگے ہیں اور بڑے وثوق سے دعویٰ کرنے لگے ہیں کہ عوام کو جلد ہی ریلیف ملنے لگے گا اور یوں ان کی ہمہ جہت الجھنوں کا مداوا ہونے لگے گا...
مزید
رپورٹ
ٹل پارہ چنار روڈ
ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے قریب ایک خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والی چھ خواتین اور چار مردوں کو ہفتہ چھ مارچ کے روز کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارہ چنار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پشاور سے قبائلی علاقے کرم ایجنسی جانے والے ان مسافروں کی گاڑیوں کو جمعہ پانچ مارچ کے روز ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے قریب ایک خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا...
مزید
لاہور ۔۔ماڈل ٹاون میں خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ
کے بلاک ماڈل ٹاؤن، لاہور میں واقع ایک خفیہ تحقیقاتی ادارے کے دفتر کی عمارت کے پاس سوموار آٹھ مارچ کی صبح بارود سے بھری گاڑی کے ساتھ کیے گئے بم دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 90 کے قریب زخمی شہر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں...
مزید
شرپسند عناصر حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان
گذشتہ د نوں بلوچ قوم پرستوں کی جانب سے دو مارچ کو بلوچ یومِ ثقافت کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں بلوچ طلبا کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ...
مزید
میڈیکل ایجوکیشن کی ابتر صورتحال
پاکستان میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل( پی ایم ڈی سی) کے قوانین کی پروا کیے بغیر طلبا سے بھاری فیسیں وصول کر کے میڈیکل کی ڈگریاں جاری کر رہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کی طرف سے آزاد کشمیر سمیت پورے پاکستان کے کل 88 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 52 کالجز نجی شعبے کے زیر انتظام چلائے جا رہے ہیں...
مزید
مزدور دشمن قانون کا خاتمہ
صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ سروسز ٹربیونل (ترمیمی) بل 2010ء پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ملازمت سے برطرفی (خصوصی اختیارات) آرڈیننس 2000ء اور سروسز ٹربیونل ایکٹ 1973ء کی دفعہ 2-A جیسے مزدور دشمن قوانین کا خاتمہ کر دیا گیا ہے...
مزید
جمہوریت، اسلام، دہشت گردی۔چیلنجز اور حل
آج کی دنیا میں اسلام اور جمہوریت کا تعلق ایک پیچیدہ تعلق ہے۔ مسلم دنیا بڑے پیمانے پر مختلف نظریات کو پیش کرتی ہے۔ بہت سے ملکوں میں جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں، بہت سے مسلمان اس امر پہ یقین رکھتے ہیں کہ اسلام جمہوریت کی طرف داری کرتا ہے اگرچہ ان ملکوں کے جمہوری نظام بظاہر اسلامی تعریف کے زمرے میں نہیں آتے...
مزید
انٹرویو
جیل میں جو خواب دیکھے وہ پورے نہیں ہوئے
مخدوم جاوید ہاشمی سے ایک طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی تو نہ صرف ان کی جھکی ہوئی کمر سیدھی تھی اور چہرے پر پانچ برس کی قید تنہائی کی جھریاں ختم تھیں بلکہ چہرے پر رونق اور اطمینان بھی تھا لیکن جب گفتگو شروع ہوئی تو ان کے اندر کا کرب کئی بار ان کی آنکھوں میں نمی بن گیا۔ ”لوگ کہتے ہیں جاوید ہاشمی خاموش ہو گئے ہیں...
مزید
”سب کو خوش دیکھنا چاہتی ہوں “
مست ایف ایم103 لاہور نے بہت مشہور و معروف اور انتہائی قابل لوگوں کو اپنی آواز کا جادو جگانے کا ہمیشہ موقع دیا ہے ۔ انہی میں سے ایک نام فاطمہ خان کا بھی ہے۔ فاطمہ خان دبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد کنسٹرکشن کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ فاطمہ خان کی پانچ بہنیں ہیں اور ان کا نمبر چوتھا ہے...
مزید
نقطہ نظر
این آر او کے بعد؟
آزاد عدلیہ نے 16 دسمبر 2009ء کے فیصلے میں این آر او کو صفحہ ہستی سے اس طرح مٹا دیا جیسے یہ کبھی معرض وجود میں آیا ہی نہیں تھا۔ این آر او کے خاتمے کے بعد وہ تمام مباحثے بھی وقتی طور پر ختم ہو گئے جن میں یہ کہا جاتا تھا کہ اگر این آر او جاری نہ ہوتا تو نہ ہی جلا وطن سیاسی قیادتوں کی ملک میں واپسی کی راہ ہموار ہوتی...
مزید
میڈیکل سائنس
ہارٹ سرجری میں انقلابی پیش رفت
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ایک ایسے آلہ کی منظوری دے دی ہے، جسے ہارٹ سرجری کی دنیا میںHeart Mate 2 کہتے ہیں، عام زبان میں ہارٹ میٹ ٹو کو ہارٹ پمپ بھی کہا جارہا ہے۔ یہ مشینی دل ان مریضوں کے دل کی جگہ لگایا جاسکتا ہے جو عمر رسیدہ ہونے کے باعث تبدیلی قلب کے آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے۔...
مزید
آرٹ
عہد ساز فن کار کی یاد میں
شاکرعلی میوزیم کے باغیچے میں درختوں کے سائے تلے مرحوم شاکر صاحب کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس نے اس عہد ساز آرٹسٹ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرِ تعلیم سردار آصف احمد نے تقریبِ سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستانی آرٹ میں اُن کی گرانقدر خدمات کو سراہا...
مزید
فیشن
ساڑھی کا حسین اور جدید انداز۔۔
انسانی شخصیت کا وقار اس کے پہناوے میں پوشیدہ ہے۔اوڑھے گئے ملبوسات ہماری روایات، معاشرت اور سوچ کی عکاس ہیں جبکہ ان کو ہر معاشرے میں عزت کی علامت بھی خیال کیا جاتا ہے۔ ہماری ثقافت میں روایات رچی بسی ہیں اور خواتین زیادہ تر مشرقی ملبوسات کو اوڑھنا پسند کرتی ہیں...
مزید
بالی ووڈ
غیرروا یتی کردار ادا کرنے والے روایتی ہیرو
بدلتا ہوا وقت زندگی گزارنے کے رنگ ڈھنگ کو بھی نشیب و فراز سے گزارتا ہوا ایک نئی ڈگر پر گامزن کر دیتا ہے۔ یہ ہماری سوچ کی تبدیلی کا مظہر بنتا ہے جس سے مختلف روایات قائم ہو تی ہیں۔ تبدیلی لانے میں میڈیا خصوصاً فلمیں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جن کو دیکھنے والوں کی تعداد ان گنت ہے...
مزید
ھالی ووڈ
آسکر کے چمکتے ہوئے ستارے
ہالی وڈ فلموں کے شائقین ہر خطے اور براعظم میں موجود ہیں جس کے باعث ان کے ستاروں کو عالمی شہرت حاصل ہے، جس رات آسکر ایوارڈز پیش کیے جاتے ہیں تو لاکھوں افراد اپنی ٹی وی سکرین پر نظریں جمائے اپنے من پسند ستاروں کی جیت کی خوشی مناتے یا پھر ان کو ایوارڈ نہ ملنے پرافسردہ نظر آتے ہیں۔...
مزید
انفوسائنس
خلائی چٹانوں میںدھماکے کے شواہد
ایک نئی تحقیقق میں انٹارٹکا میں ہزاروں برس قبل ایک بڑے خلائی چٹان (’سپیس راک‘) کے دھماکے کے شواہد ملے ہیں، جس کا ملبہ دور دراز تک پھیل گیا تھا۔ سیارتی چٹان کے دھماکے کے شواہد انٹارٹکا کی برف کے اوپر جمی ہوئی خلائی گرد و غبار اور چھوٹے چھوٹے پتھروں کے تجزیے سے ملے ہیں...
مزید
شاعری
ساحر لدھیانوی کی شاعری
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں...
مزید
سپورٹس
کرکٹ ٹیم میں انتظامی تبدیلیاں
آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست کے بعد ٹیم میں انتظامی تبدیلیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ چیف سلیکٹر اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کے بعد ٹیم کے کوچ کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی اب ٹیم کا اعلان کرے گی جس کے بعد پتہ چلے گا کہ کھلاڑیوں میں بھی کوئی تبدیلی لائی گئی ہے یا نہیں۔ ...
مزید
قومی ہاکی ٹیم کے پوسٹمارٹم کا وقت آگیا
قومی کرکٹ ٹیم کی پے در پے ناکامیوں کے بعد پوری قوم مایوس تھی کہ ایسے میں ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز ہوا۔ امید کی جارہی تھی کہ قومی ہاکی ٹیم اپنی کارکردگی سے قوم کی مایوسی اور دکھ کا کسی حد تک مداوا کرے گی لیکن ورلڈ کپ میں ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی نے پوری قوم کو نڈھال کر کے دکھ دیا ہے۔...
مزید
خواتین کارنر
سبز چائے کی حیرت انگیز افادیت
سبز چائے کا استعمال زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ دُنیا کے زیادہ تر خطو ں میں لوگ اسے روایت پسندی اور مہمان نوازی کی بنیاد پرپسند اور استعمال کرتے ہیں مگر ان میں سے بہت کم لوگ سبز چائے کی قدرتی اور سائنسی افادیت سے واقف ہیں۔ امریکہ، چین، جاپان اور ایسے ہی ترقی یافتہ ممالک کے سائنسی اور تعلیمی اداروں نے مختلف تحقیقات سے ثابت کیا ہے...
مزید
انرجی ڈرنکس اور خواتین کی صحت
مارکیٹ میں دستیاب طاقت اور توانائی فراہم کرنے والے مشروبات، کیا واقعی توانائی فراہم کرتے ہیں؟ خاص طور پر خواتین کے لیے۔ اس سوال کا جواب ازحد ضروری ہے۔ اگر آپ نے کسی اشتہاری مہم سے متاثر ہو کر توانائی فراہم کرنے والے کسی مشروب کااستعمال شروع کر رکھا ہے...
مزید
فیسٹیول
رنگوں اور روشنیوں کی کہکشاں
مختلف ثقافتوں میں اہم اور تاریخ ساز دنوں کو منانے کے لیے نت نئے انداز اختیار کیے جاتے ہیں جو انتہائی دلچسپ اور رنگا رنگ ہوتے ہیں۔ بہار کی آمد جہاں باغوں میں خوشنما اور معطر پھولوں کی رونق لاتی ہے وہاں لوگوں کے چہرے بھی خوشی اور طمانیت سے معمور نظر آتے ہیں۔...
مزید
فلم ریویو
فلم ریویو
ہالی وڈ پولیس پر بنی کئی فلمیں سپر ہٹ رہیں ہیں اور شائقین ان کو نہایت دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔ گذشتہ دنوں ایسی ہی ایک فلم ” کوپ آؤٹ “ کے نام سے ریلیز ہو ئی جس کے مرکزی ستاروں میں بروس ولس اور ٹریسی مورگن شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی کے مطابق جمی (بروس) اور پال (ٹریسی) دونوں پولیس افسر ہیں...
مزید
ہفتہ رفتہ
القاعد ہ کا اہم رہنما گرفتار
القاعدہ کے اہم رہنمااور اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی آدم یحییٰ غدن کو کراچی میں نوری آباد سے گرفتار کیے جانے کی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص ابو یحییٰ ہے، ابو غدن نہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔...
مزید
انٹرنیشنل
ترکی پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا امریکی الزام
امریکی ایوانِ نمائندگان کی ’ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی‘ نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس کی رُو سے پہلی جنگ عظیم کے دوران خلافت عثمانیہ کے عہد میں ترکوں کے ہاتھوں لاکھوں آرمینیائی باشندوں کی ہلاکت کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ’نسل کشی‘ قرار دیا گیا ہے۔ اب بحث کے لیے معاملہ ایوانِ نمائندگان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ترکی کی طرف سے اس قرارداد کے خلاف سخت ردعمل آیا ہے...
مزید
C O N T E N T S
مکمل فہرست
کورسٹوری
نیشنل
رپورٹ
انٹرویو
نقطہ نظر
میڈیکل سائنس
آرٹ
فیشن
بالی ووڈ
ھالی ووڈ
انفوسائنس
ادب
شاعری
سپورٹس
خواتین کارنر
فیسٹیول
فلم ریویو
اداریہ
کارٹون
ان باکس
اشتہار
ہفتہ رفتہ
انٹرنیشنل
کالم
کالم
اشتہار 1
Terms & Conditions
Disclaimer
Archive